28 نومبر، 2015، 4:29 PM

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا، اشرف غنی

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے ملکر کام کرنا ہوگا، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی سے پاکستانی وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے پاکستانی وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ صدارتی محل میں افغان صدراشرف غنی سے خیبرپختونخوا اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی وفد نے ملاقات کی۔ اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پوری دنیاکا مشترکہ مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوسری جانب افغان قومی سلامتی کے مشیرحنیف اتمر نے الزام عائدکیاہے کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان اب بھی پاکستان سے افغانستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، پاکستانی حکومت نے اپنی سرزمین پردونوں دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔

News ID 1859906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha